جمعہ، 5 جولائی، 2013

جبرایل امین اور ایک نورانی تارہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


الســـلام عــليــكــم و رحــمــة الله و بـــركـــاتـــه




جبرایل امین اور ایک نورانی تارہ




ایک مرتبہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت جبریل امین علیہ السلام


سے دریافت فرمایا کہ اے جبریل تمہاری عمر کتنی ہے؟ تو جبریل نے عرض کیا حضور


مجھے کچھ خبر نہیں ہاں اتنا جانتا ہوں کہ چوتھے حجاب میں ایک نورانی تارہ


سترہزار برس کے بعد چمکتا تھا میں نے اسے بہتّر ہزار(72000) مرتبہ چمکتے


دیکھا ہے،حضور علیہ السلام نے یہ سن کر فرمایا: میرے رب کی عزت کی قسم! میں


ہی وہ نورانی تارہ ہوں۔


(روح البیان ص ج)




سبق:۔ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ئنات کی ہر چیز سے پہلے پیدا فرمائے


گئے ہیں اور آپ کا نورِ پاک اس وقت بھی تھا جب کہ نہ کوئی فرشتہ تھا نہ کوئی


بشر نہ زمین تھی نہ آسمان اور نہ کوئی اور شے۔

4 تبصرے: