جمعہ، 14 جون، 2013
ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے
ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا ، جب مومنوں کو دوزخ سے نجات مل جائے گی تو انہیں ایک پل پر جو جنت اور دوزخ کے درمیان ہو گا روک لیا جائے گا اور وہیں ان کے مظالم کا بدلہ دے دیا جائے گا ۔ جو وہ دنیا میں باہم کرتے تھے ۔ پھر جب پاک صاف ہو جائیں گے تو انہیں جنت میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی ۔ اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں محمد (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کی جان ہے ، ان میں سے ہر شخص اپنے جنت کے گھر کو اپنے دنیا کے گھر سے بھی بہتر طور پر پہچانے گا [ صحیح بخاری (كتاب المظالم)، جلد:2 ، کتاب:43 ، حدیث:620 ].
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں