جمعہ، 14 جون، 2013
د رکھیں ہمیں دعائوں
د رکھیں ہمیں دعائوں میں ایسی خوبی ہے صرف مائوں میں ایک سائنسی ریسرچ کے مطابق ''انسانی جسم پینتالیس (۴۵) ڈیلٹا یونٹ کا درد برداشت کر سکتا ہے مگر ایک ماں ڈلیوری کے وقت ستاون (۵۷) ڈیلٹا یونٹ کا درد برداشت کرتی ہے۔ یہ درد بیس (۲۰) ہڈیوں کے ایک ساتھ ٹوٹ جانے کے برابر ہے۔اگر ہم ماں کی عظمت پر لکھیں گے تو یہ موضوع کبھی ختم نہ ہوگا۔ ماں کی عظمت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، نہ ہی ہم اس کا حق کسی طرح بھی ادا کر سکتے ہیں۔ جنت ہر مسلمان کی منزل ہے اور سب اُسے حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جنت کو ماں کے قدموں تلے رکھ دینے سے پتا چلتا ہے کہ اللہ کی نظر میں ماں کے رشتے کی کیا اہمیت ہے۔ ماں کے بارے میں ہی کہا جاتا ہے ''ماں کے بغیر گھر ایک قبرستان ہے۔'' ''ماں کی آغوش انسان کی پہلی درس گاہ ہے۔'' اور ''بچہ سب سے پہلے لفظ ''ماں'' کہنا سیکھتا ہے۔'' ماں کے منہ سے نکلی ہوئی دعااللہ جلد قبول کرتا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں